سیاست ایس ایس سی اردو میڈیم کوئسچن بنک کی منگل کو رسم اجرائی تقریب

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام اردو میڈیم ایس ایس سی کوئسچن بنک جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے زیر نگرانی ماہر مضامین اساتذہ نے تیار کیا ہے ۔ اس کی رسم اجرائی جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں منگل 10 فروری شام 4 بجے احاطہ سیاست میں مقرر ہے ۔ مسز جھانسی رانی ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر گولکنڈہ اور مسٹر وینکٹ ڈپٹی سکریٹری تلنگانہ ایڈیشنل اسکولس سوسائٹی مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ رسم اجرائی کے بعد کتب ایم اے حمید کیرئیر کونسلر نے طلباء سرپرستوں سے مفت حاصل کرنے کی اپیل کی ۔۔