سیاست اور ملت فنڈ کے زیراہتمام منعقدہ رشتوں کے دو بہ دو پروگرام کی جھلکیاں

٭ سیاست اور ملت فنڈ کی جانب سے 87 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام کا آغاز 11 بجے دن سے ہوا۔
٭ پروگرام کے آغاز سے ہی والدین اور سرپرستوں کی بڑی تعداد فنکشن ہال میں دیکھی گئی۔
٭ جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست جو پروگرم کی راست نگرانی کررہے تھے، والدین نے انھیں اور جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کو مبارکباد دیتے ہوئے دیکھے گئے۔
٭ جناب زاہد علی خان نے کہاکہ شادی کو اگر سادی بنانے کا جب تک فیصلہ نہ کریں گے اُس وقت تک یہ ملت مسائل میں گھرے رہے گی۔
٭ رشتوں کے انتخاب اور شادی کے بعد کسی بھی معاملہ میں جلد بازی سے کام نہ لیں ورنہ رشتہ ٹوٹ جانے کا خدشہ ہوتا ہے: جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز۔
٭ جناب زاہد علی خان نے آج کہاکہ والدین کو میڈیکل کالجس میں نشستیں دلوانے کے لئے ایک کروڑ تا دیڑھ کروڑ اپنے ہاتھ میں رکھنا ہوگا۔ اُنھوں نے کہاکہ 1980 ء کے دہے میں دیکھا گیا کہ بڑھتی ہوئی جہیز کی مانگ کے بناء 30 ہزار سے زائد لڑکیاں بن بیاہی بیٹھی رہیں جس کا سیاست نے سروے کیا تھا۔
٭ جناب زاہد علی خان نے کہاکہ جو والدین کڑی محنت کرتے ہیں مگر وہ لڑکوں کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے قرض کا سہارا لینا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے لڑکیوں کی عمر حد سے تجاوز کرتی جارہی ہے۔
٭ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست اور جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر سے دو بہ دو ملاقات پروگرام میں ملاقات کرتے ہوئے والدین نے اُنھیں مبارکباد پیش کی۔
٭ دو بہ دو پروگرام میں جہاں تعلیم کے اعتبار سے بہت سارے کاؤنٹرس تھے وہیں عقدثانی اور معذورین اور تاخیر سے شادی ہونے والے لڑکے اور لڑکیوں کے لئے کاؤنٹر بھی رکھا گیا۔
٭ انجینئرنگ کاؤنٹر سے میر انورالدین، ماجد انصاری اور شاہد حسین نے مسلسل 11 بجے دن تا 4 بجے شام تک لڑکوں کے بائیو ڈاٹاس کا اعلان کیا جس کو والدین نوٹ کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
٭ اس دو بدو ملاقات پروگرام میں لڑکوں کے 150 اور لڑکیوں کے 200 رجسٹریشن کروائے گئے۔
٭ جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈی نیٹر جو اس پروگرام میں والدین کی رہبری و رہنمائی کئے وہیں انتظامات کی نگرانی بھی کی۔
٭ سابق کی طرح اس دو بہ دو ملاقات پروگرام میں بھی شہر حیدرآباد، ملکی اور عالمی سطح پر راست ٹیلی کاسٹ یو ٹیوب، فیس بُک اور سیاست ٹی وی کے ذریعہ کیا گیا۔
٭ 4 بجے شام پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔