سیاست اور ملت فنڈ سے سمر ووکیشنل کیمپس کا آغاز

گرمائی تعطیلات میں فنون لطیفہ سے واقف ہونے کا مشورہ ، جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کا خطاب
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ادارہ سیاست اور سیاست ملت فنڈ کے زیر اہتمام 15 واں سالانہ سمر ووکیشنل کیمپ کا آغاز 25 مارچ سے دونوں شہر حیدرآباد / سکندرآباد کے علاوہ اضلاع میں ہوا ۔ اس ضمن میں مراکز کے ذمہ داران کو کوچنگ میٹرئیل ، بیانرس ، پمفلٹ اور رجسٹریشن فارمس جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر جناب زاہد علی خاں نے ذمہ دارانہ کو گرمائی میقاتی تعطیلات کے صحیح مصرف کے لیے ان ٹریننگ کورسیس کو چلانے کا زیادہ سے زیادہ امیدواروں کو استفادہ کی تلقین کی ۔ جناب سید خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر اور محترمہ ترنم خان انچارج کورسز نے بتایا کہ مختلف مختصر مدتی کورسز ذیل کے مراکز پر 3 مئی تک چلائے جائیں گے ۔ سنٹرس ادارہ ملیہ ملک پیٹ ، بودھن ، شکر نگر چوراستہ ، قلی قطب شاہ نگر ٹولی چوکی ، اعظم پورہ ، میر عالم منڈی ، الائچی بیگ کمان ، حسینی علم پی ایس دودھ باولی ، میڈس ہاسپٹل ، کوکہ کی ٹٹی حسینی علم ، پاونیر اسکول آف بزنس مینجمنٹ متصل شاداںکالج خیریت آباد ، خدیجہ منزل روبرو جسارت اسکول شاہ علی بنڈہ ، غازی بنڈہ ، سید علی چبوترہ ، حبیب نگر ملے پلی ، محبوب ڈائری نزد کالے پتھر ، چھاونی ناد علی بیگ ، چنچل گوڑہ ، نور خاں بازار ، دلشاد نگر کالونی مہدی پٹنم ، گلبرٹ مشن اسکول تالاب کٹہ ، معین باغ فتح شاہ نگر ، کشن باغ نزد ودیا بھارتی اسکول ، مراد نگر روبرو نیو سلیٹ اسکول ، کاما ریڈی سیلانی بابا کالونی ، خواجہ انسٹی ٹیوٹ اپوگوڑہ ، چندرائن گٹہ ، تیجاس ٹیلرنگ سنٹر ، ورنگل ، موسیٰ نگر ، ظہیر آباد ، ڈگویل کوہیر منڈل پر سنٹرس چلائے جارہے ہیں ۔ طلباء وطالبات خواتین سے ووکیشنل کورسز میں شرکت کرسکتے ہیں ۔۔