۔9 ستمبر کو رائیل ریجنسی گارڈن میں مقرر، جناب زاہدعلی خاں صدارت کریں گے
ں۔حیدرآباد 2 ستمبر (سیاست نیوز) موجودہ دور میں مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرتے جارہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے سیاست اور ملت فنڈ نے اس بات کا فیصلہ عرصہ دراز قبل کیاکہ والدین کی سہولت اور اُنھیں تعاون کرنے کے لئے دو بہ دو ملاقات پروگرام شہر اور اضلاع میں منعقد کئے جائیں اس لئے یہ پروگرام روز اوّل سے ہی اپنی آب و تاب کے ساتھ دونوں شہر، اضلاع اور بیرون ریاستوں میں اپنی ایک پہچان بناتے ہوئے والدین کے لئے مفید و معاون ثابت ہورہا ہے۔ ایسے والدین جو اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے ضمن میں فکرمند ہیں۔ وہ 9 ستمبر بروز اتوار رائل ریجنسی گارڈن، آصف نگر روڈ پٹرول پمپ روبرو پہنچ کر والدین سے دو بہ دو گفتگو کرتے ہوئے رشتے طے کرسکتے ہیں۔ اب تک ہوئے سیاست کی جانب سے پروگرام میں کئی ہزار لڑکے اور لڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوکر اپنے اپنے گھروں میں سکون و اطمینان کے ساتھ زندگی بسر کررہی ہیں۔ 85 ویں پروگرام کی صدارت مدیر سیاست جناب زاہد علی خان کریں گے اور مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب سعید بن محمد القعیطی پروپرائٹر رائل ریجنسی گارڈنس اور فیصل بن علی القعیطی پروپرائٹر ریجنسی گارڈنس ہوں گے جیسا کہ والدین اور سرپرست اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ پروگرام میں شریک ہونے سے قبل اپنے ہاں بائیو ڈاٹا اور فوٹوز کے ذریعہ رجسٹریشن کروانا ہوگا اور اس کے علاوہ بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کی کاپیز بھی ساتھ رکھیں تاکہ والدین سے گفت و شنید میں آسانی پیدا ہوسکی۔ جناب سید خالد محی الدین اسد کوآرڈی نیٹر نے بتایا کہ اس پروگرام میں خصوصی طور پر راست ٹیلی کاسٹ کا نظم کیا گیا ہے تاکہ شہر ہی نہیں بلکہ تمام ریاستوں کے اضلاع اور جو والدین بیرونی ممالک امریکہ، کنیڈا، آسٹریلیا، سعودی عرب، دوحہ قطر، دوبئی اور دیگر ممالک میں مقیم ہیں وہ اس پروگرام کو آغاز سے لے کر اختتام تک سیاست کے فیس بُک، اسکا ٹیپ اور یو ٹیوب پر راست دیکھ سکیں گے۔ پروگرام میں بھی میڈیسن، انجینئرنگ، پوسٹ گریجویٹس، ایم بی اے، ایم سی اے، گریجویٹس، انٹر، ایس ایس سی، عالم، حافظ اور عالم کے ساتھ عقدثانی اور معذورین کے کاؤنٹرس رہیں گے تاکہ والدین ان کاؤنٹرس کے ذریعہ موزوں رشتے دیکھ سکیں۔ والدین کو چاہئے کہ وقت مقررہ پر اس دو بہ پروگرام میں پہنچنے کی کوشش کریں۔ پروگرام کے اوقات کار صبح 10 تا 12 بجے دن رہیں گے۔ مزید تفصیلات کے لئے سید خالد محی الدین سے فون نمبر 9391160364 پر ربط کریں۔