حیدرآباد۔19فبروری(سیاست نیوز) ادارہ سیاست اور فریڈم ریفائنڈ سن فلور آئیل کے زیر اہتمام آفیسر س میس ملک پیٹ میں خواتین او رلڑکیوں کے لئے سیاست او ر فریڈم ریفائنڈ سن فلور آئیل کی کوکری کلاس 27فبروری‘ چہارشنبہ کے روزمنعقد ہوگی جس کی نگرانی حسب روایت ماسٹر شیف پنت مہتا کریں گے۔مگر اس مرتبہ کچھ تبدیلیاں بھی لائی گئی ہیں ۔ کیونکہ شہر حیدرآباد ذائقہ کے شوقین لوگوں کے نام سے ساری دنیامیںمشہور ہے ‘ لہذا اس کوکری کلاس میں شرکت کرنے والوں کوماسٹر شیف کے ساتھ پکوان کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔ اس لئے خواہش مند اپنے Recipes ای میل ایڈرس siasatfreedom@gmail.com اور فون نمبر8919493509پر واٹس ایپ کرسکتے ہیں۔ تین منتخبRecipes کونہ صرف انعامات سے نوازا جائے گا بلکہ انہیںماسٹر شیف کے ساتھ پکوان کا موقع بھی فراہم کیاجائے گا۔ای میل ارسال کرنے کی آخری تاریخ 24فبروری مقرر کی گئی ہے ۔ جو کوئی بھی اس کاحصہ بنناچاہے گا اس کو مقرر تاریخ تک اپنی رسپیس پر مشتمل ای میل ارسال کرنا ہوگا۔کوکری کلاس میں آنے والے خواتین او رلڑکیوں سے یہ بھی درخواست ہے کہ وہ اپنے ساتھ ایک عدد نوٹ بک اور پین یا پنسل ضرور رکھیں اور اگر چھوٹے بچوں کو گھر چھوڑ کر آتی ہیں تو کوکری کلاس سے انہیں زیادہ سیکھنے کا موقع ملے گا۔مزید تفصیلات کے لئے 8919493509پر ربط کریں ۔