سیاست اور سیاست ملت فنڈ سے رشتوں کا دوبدو پروگرام

یکم اپریل کو رائیل کنونشن میں مقرر، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے

حیدرآباد۔/25مارچ، ( سیاست نیوز) لڑکے اور لڑکیوں کے لئے رشتوں کے انتخاب میںمشکل ترین مسئلہ کے پیش نظر ادارہ سیاست اور سیاست ملت فنڈ نے دوبہ دو ملاقات پروگرام کی شروعات کے ذریعہ سینکڑوں لڑکیوں کو سہاگ کی نعمت سے مالا مال کیا ۔ اس سلسلہ کے تحت ریاست تلنگانہ اور بیرونی ریاستوں کے علاوہ دونوں شہروں میں پروگرامس کا سلسلہ جاری ہے جس سے مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کے شادیوں کیلئے رشتے طئے کرنے میں آسانی ہورہی ہے۔ سیاست اور سیاست ملت فنڈ نے والدین اور سرپرستوں کیلئے 83 واں ’’ دوبہ دو ملاقات پروگرام ‘‘ اتوار یکم اپریل کو10 بجے دن تا 4 بجے شام رائیل کنونشن، روبرو مغل انجینئرنگ کالج بندلہ گوڑہ روڈ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روز نامہ سیاست صدارت کریں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب شیخ صادق علی بانی ریگل گروپ، جناب محمد معین الدین پروپرائٹر ریگل کنونشن شرکت کریں گے۔ جیسا کہ یہ بات جانتے ہیں کہ سیاست اور ملت فنڈ کے تعاون و اشتراک سے ہونے والے اس دوبہ دو ملاقات پروگرام میں والدین جو رشتوں کیلئے فکرمند اور متلاشی رہتے ہیں ان کیلئے یہ پروگرام کافی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ کیونکہ ایک ہی وقت میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لڑکے یا لڑکی کے رشتہ کو بائیو ڈاٹا کی مدد سے تلاش کیا جاسکتا ہے۔ دوبہ دو پروگرام میں والدین کو صرف کرنا یہ ہے کہ وہ اپنے ساتھ لڑکے یا لڑکی کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کے کاپیز لائیں۔ جنہوں نے دفتر احاطہ روز نامہ سیاست ( عابڈز ) میں رجسٹریشن کروائے ہیں انہیں رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں بلکہ اپنے ساتھ کارڈ ضرور رکھنا ہوگا۔ پروگرام میں میڈیسن، انجینئرنگ، گریجویشن، پوسٹ گریجویٹس، ایم بی اے، ایم سی اے، بی سی اے، انٹر، ایس ایس سی، ڈپلوما و فنی کورس کے علاوہ عالم و حافظ، عقد ثانی، تاخیر سے شادی، معذورین کے لئے بھی رشتوں کا کاؤنٹر رہے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ علحدہ کمپیوٹر سیکشن بھی رہے گا جس کی مدد سے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔ اس پروگرام میں والدین کو اپنے لڑکوں کے لئے ان فائیلس کا بھی ملاحظہ کروایا جائے گا جو دفتر ایم ڈی ایف میں والدین نے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کا رجسٹریشن کروایا ہے۔ واضح رہے کہ دوبہ دو پروگرام کو حیدرآباد، ملک کی تمام ریاستوں کے اضلاع و شہر، بیرونی ممالک امریکہ، کنیڈا، سعودی عرب، دوحہ قطر اور دیگر ممالک میں مقیم حیدرآبادیوں کیلئے سیاست کی فیس بک ، اسکائپ، یوٹیوب، پر راست مشاہدہ کیلئے سہولت رکھی گئی ہے۔ مزید تفصیلات جناب خالد محی الدین اسد فون نمبر 9391160364 پر ربط کریں۔