الہام واحدی کو پہلا صابر کاغذ نگری کو دوسرا انعام
جگجیون لال استھانہ سحر تیسرے انعام کے مستحق
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : سیاست طرح غزل انعامی مقابلہ کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے ۔ اس مقابلہ کے لیے نہ صرف تلنگانہ و آندھرا پردیش بلکہ دوسری ریاستوں سے بھی شعراء اپنا کلام روانہ کررہے ہیں ۔ گذشتہ انعامی مقابلہ کے لیے حیدر علی آتش کے مصرعہ بطرح ’ کعبہ میں چل کے سجدہ تجھے چار سو کرے ‘ دیا گیا تھا ۔ انعام اول 5000 ہزار روپئے نقد الہام واحدی کی غزل کو حاصل ہوا ۔ صابر کاغذ نگری انعام دوم 3000 روپئے کے مستحق قرار پائے ۔ جگجیون لال استھانہ سحر کو ان کی غزل کے لیے 2000 روپئے کا انعام عطا کیا گیا ۔ جب کہ 1000 روپئے نقد کے انعامات پانے والوں میں محمد جہانگیر قیاس ، محمد اکبر خاں اکبر ، سید محمد الحسینی ذیشان ، سید سمیع اللہ حسینی سمیع ، محمد نور الدین امیر ، دائم غوامی ( مغربی بنگال ) ، محمد انیس فاروقی انیس ، محمد انور احمد انور ، کامل حیدرآبادی ، اور انجن کمار گوئل شامل ہیں ۔ دوسری جانب وحید اسیر ، ارشد حیدرآبادی ، محمد عبدالقدیر طاہر ، جمیل اختر ، رفیع اللہ رفیع ، ضمیر یوسف ، میمن عبدالعزیز قادری ، تقی عسکری ولا ، نسیم اعجاز نسیم اور سرور ہاشمی کو فی کس 500 روپئے کے انعامات کا حقدار قرار دیا گیا ہے ۔ اس مرتبہ غالب کا یہ شعر :
کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہونے تک
دیا گیا ہے ۔ شعراء حضرات اپنی غزلیں 8 نومبر سے قبل روانہ کردیں ۔۔