سیاست ، ملت فنڈ رشتوں کے دوبدو پروگرام کی جھلکیاں

٭ سیاست ملت فنڈ کی جانب سے 86 واں دوبدو ملاقات پروگرام کا آغاز 11 بجے ہوا ۔ ابتداء ہی سے والدین کی بڑی تعداد اس پروگرام میں آتے ہوئے دیکھی گئی ۔
٭ یہ پروگرام اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام بن چکا ہے جس کی پہچان ملک نہیں بلکہ عالمی سطح تک پہنچ چکی ہے ۔
٭ شہر کے مرکزی مقام ریڈ روز فنکشن ہال جو کشادہ ہے وہاں جتنے کاؤنٹرس بھی قائم کئے گئے تھے والدین کو رشتوں کا انتخاب کرتے ہوئے والینٹرس سے محو گفتگو دیکھا گیا ۔
٭ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست جو اس پروگرام میں شرکت کی ان کی تقریر کو والدین بڑے توجہ سے سنتے ہوئے دیکھے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں دولتمند دولتمند ہوتے جارہے ہیں ۔ غریب ، غریب ان کے لڑکیوں کی شادیوں کا نظم ابھی تک ملک میں موثر طور پر ہو نہ سکا ۔
٭ اس کشادہ فنکشن ہال میں ایس ایس سی سے لے کر تمام کورس سے وابستہ لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے کاؤنٹر رکھے گئے ۔ خصوصیت کے ساتھ معذور او ر تاخیر سے شادی اور عقدثانی کے کاؤنٹر پر بھی والدین کی تعداد دیکھی گئی ۔
٭ اس پروگرام کو عالمی سطح تک راست ٹیلی کاسٹ کرنے یو ٹیوب ، فیس بک اور سیاست ٹی وی کے ذریعہ نشر کرنے کی بھی سہولت مہیا کی گئی ہے ۔
٭ دوبدو ملاقات پروگرام میں لڑکیوں کے 250 اور لڑکوں کے 260 بائیو ڈاٹا رجسٹریشن ہوئے ۔
٭ والدین اورسرپرست نے جناب زاہد علی خان اور جناب ظہیرالدین علی خان سے ملاقات کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔ جناب ظہیرالدین جو اس پروگرام کے آخر تک رہے ان کی راست نگرانی میں اس پروگرام کے تمام امور کامیابی سے انجام پائے ۔
٭ لالہ گوڑہ اولڈ بوائز اسوسی ایشن ، پروفیشنل کریٹیو ، وائی ٹو کے کریٹیوز اور دیگر سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے اس پروگرام کا مشاہدہ کیا اور خوشنودی کا اظہار کیا ۔
٭ ایسے لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین کی تعداد دیکھی گئی جو بیرون ممالک سعودی عرب دوبئی ، قطر اور متحدہ عرب امارات میں روزگار سے منسلک ہیں اور ان لڑکوں کی شادیوں کے لئے فکر مند ہیں ۔
٭ ایسے والدین جن کے لڑکے و لڑکیاں معذور ہیں اس دوبدو پروگرام سے استفادہ کیا ۔
٭ رشتوں کیلئے آن لائن رجسٹریشن کاؤنٹر کی سہولت بھی رکھی گئی ۔
٭ انجنیئرنگ کاونٹر کے ذریعہ صرف لڑکوں کے بائیو ڈاٹا کا اعلان اور فوٹوز کا مشاہدہ اسکرین کے ذریعہ کروایا گیا جس سے بہت سے والدین نے استفادہ کیا ہے ۔
٭ سیاست اور ملت فنڈ نے جناب سید حمیدالدین چیرمین ریڈ روز گروپ آف کمپنیز اور ان کے فر زندان سید وقارالدین ، سید ذیشان الدین ، سید عمران الدین ، سید عرفان الدین اور صلاح الدین غوری منیجر ریڈ روز سے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر محمد فصیح الدین (چھوٹو) جنرل سکریٹری گلستان اُردو حیدرآباد ، علی صدیقی سن میکس ٹیلر حسینی علم ، میر یوسف علی وائی ٹو کے کریٹیوز ، طٰہ قادری پروفیشنل کیٹرنگ بھی موجود تھے ۔
٭ دوبدو ملاقات پروگرام کا 5 بجے شام اختتام عمل میں آیا ۔