نئی دہلی ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے سیاستدانوں کے خلاف فوجداری مقدمات کی سماعت اور عاجلانہ یکسوئی کیلئے خصوصی عدالتوں کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کا اقدام قومی مفاد میں ہوگا۔ عدالت عظمیٰ نے مرکز کو اس ضمن میں اپنی اسکیم پیش کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں یہ دریافت کیاکہ ان 1,581 ارکان اسمبلی اور پارلیمان کے خلاف زیردوران مقدمات کی یکسوئی کا کیا ہے جن (مقدمات) میں ملوث ہونے کے بارے میں ان سیاستدانوں نے 2014ء کے انتخابات کے دوران اپنی نامزدگیوں میں اعتراف کیا تھا۔