سیاست، ایم ڈی ایف ووکیشنل سمر کیمپ،تربیتی سنٹرس کے ذمہ داروں کا کل دفتر سیاست میں اجلاس

حیدرآباد 2 اپریل (دکن نیوز) روزنامہ سیاست اور میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے 45 روزہ چودھویں ووکیشنل سمر کیمپ 5 اپریل سے شروع ہوگا۔ اس سلسلہ میں مراکز کے ذمہ داروں کا اجلاس منگل 4 اپریل کو سیاست گولڈن جوبلی ہال احاطہ روزنامہ سیاست میں منعقد ہوگا۔ جناب ایم اے قدیر کے بموجب دونوں شہروں اور اضلاع سے کئی سنٹرس کا رجسٹریشن عمل میں آیا ہے۔ سمر کیمپ 20 مئی تک جاری رہے گا۔ ان مراکز میں بیوٹیشن، ہندی ڈیزائننگ، ٹیلرنگ، فلاور میکنگ، ڈریس ڈیزائننگ کے علاوہ دیگر کورس کی تربیت کا انتظام رہے گا۔ بعض مراکز میں کمپیوٹر کورس، ڈی سی اے، ایم ایس آفس، ڈی ٹی پی، آٹو کیٹ اور اکاؤنٹ پیاکیج کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ فری ووکیشنل میڈیکل کورس میں لیاب ٹکنیشین، فزیوتھراپی، ایکسرے ٹکنیشن، بی سی جی اور نرسنگ کی تھیوری اور پراکٹیکل تربیتی کلاس ماہر و تجربہ کار میڈیکل پروفیشنلس کی نگرانی میں ہوں گی۔ کورس کی کامیاب تکمیل کے بعد سیاست اور ایم ڈی ایف کی جانب سے سرٹیفکٹس اور انعامات دیئے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9700088110 ، 9985473008 ، فون نمبر 9885376518 ، 9849134323 پر ربط کریں۔