بنگلورو ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں کم لاگتی مریخ مہم کے 6 ماہ مکمل کرلئے۔ آج اس مہم نے سیارہ مریخ کے اطراف فاضل ایندھن کی وجہ سے مداری گردش کے 6 ماہ مکمل کرلئے چونکہ اب بھی اس مہم میں ایندھن موجود ہے اس لئے اس میں مزید 6 ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔ اسرو کے ترجمان دیوی پرساد کارنی نے کہاکہ سیارہ مریخ کے اطراف مداری گردش کرنے والے خلائی جہاز نے آج 6 ماہ مکمل کرلئے جبکہ تقریباً 37 کیلو گرام ایندھن ہنوز موجود ہے۔