اسلام آباد ۔11 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی سب سے کم عمر نوبل امن انعام یافتہ اور لڑکیوں کی تعلیم کیلئے سرگرم مہم چلانے والی ملالہ یوسف زئی سے ایک سیارچہ موسوم کیا جارہا ہے ۔ ناسا کے جٹ پروپلژن لیباریٹری واقع کیلیفورنیا کے ایسٹرونومر ایمی مینزر نے بتایا کہ سیارچہ 316201 کو ملالہ سے موسوم کیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ہمارے لئے یہ ایک اعزاز ہے ۔ انھوں نے اپنے سینئر رفیق ڈاکٹر کیری نگینٹ کی توجہ اس طرف مبذول کرائی تھی کہ ہم مختلف سیارچوں کو مختلف شخصیتوں سے موسوم کررہے ہیں لیکن خواتین کیلئے نمایاں رول ادا کرنے والوں کے سلسلے میں اب تک ایسا نہیں کیا گیا ۔ ایسٹرونومبر ایمی مینزر نے یہ سیارچہ دریافت کیا ہے جسے ملالہ سے موسوم کیا گیا۔