سیاح سے یوگا ٹیچر کی دست درازی

رشی کیش (اتراکھنڈ)6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک یوگا ٹیچر کو اس ٹاؤن میں یوگا سیشن کے دوران ایک امریکی سیاح سے مبینہ طور پر دست درازی کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے آج بتایا کہ منوج بدھانی کو گزشتہ روز مظلوم خاتون کے درج کرائے گئے ایف آئی آر کی اساس پر گرفتار کیا گیا۔ منوج پر الزام ہے کہ 4 جولائی کو لکشمن جھولا علاقہ میں سیاح کے مکان پر یوگا ٹریننگ سیشن کے دوران اُس نے سیاح سے دست درازی کی۔ ملزم کو جو سیاح کے مکان پر یوگا ٹرینر کے طور پر کام کررہا تھا، جیل بھیج دیا گیا ہے۔ یہ خاتون ہندوستان میں ٹورسٹ ویزا پر آئی ہوئی ہے۔

شرابی نے رقم کیلئے بیٹی کا قتل کیا
بیوی پر گولی چلائی
داتیا (ایم پی) 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع داتیا میں ایک 32 سالہ شخص نے آج اپنی ایک بیٹی کو مبینہ طور پر ہلاک کیا، ایک دیگر کو زخمی کیا اور اپنی بیوی پر گولی چلائی جبکہ آخرالذکر نے اُسے شراب خریدنے کے لئے رقم دینے سے انکار کیا تھا۔ پولیس کو بتایا گیا کہ یہ واقعہ یہ اندرگڑھ میں آج صبح 7 بجے پیش آیا۔ مونو جھا نے اپنی بیوی جیوتی (30 سال) کو دیسی ساختہ پستول سے زخمی کردیا۔