محمد نعیم وجاہت
رانچی ۔ 23 مارچ ۔ وزیرسیاحت و مال جھارکھنڈ امر کمار باوری نے جھارکھنڈ کو خوبصورت موتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کو دنیا کے سامنے لانے اور سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے سہ روزہ جھارکھنڈ ٹراویل مارٹ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ آج وہ میگا اسپورٹس کامپلکس کھیل گاو رانچی میں 23 تا 25 مارچ تک منعقد ہونے والے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جھارکھنڈ قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ اونچی اونچی پہاڑیاں، خوبصورت جھرنے، دلکش نظارے سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتی ہیں۔ قدرتی نظاروں کو دنیا کے سمانے لانے کیلئے حکومت کی جانب پہلی مرتبہ جھارکھنڈ ٹراویل مارٹ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ آئندہ سال اس سے 10 گنا بڑا اور بہتر جے ٹی ایم کا اہتمام کیا گیا۔ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے حکومت کا یہ پہلا اقدام ہے۔ ابھی ہمیں لمبا سفر کرنا ہے۔ جھارکھنڈ کے اندرون 50کیلو میٹرمیں 11 خوبصورت جھرنے ہیں جو عوام کا دل جیت لیتے ہیں۔ کئی ڈیمس ہیں، نالے ہیں۔ ہندوستان کا 38 فیصد معدنیات جھارکھنڈ میں پایا جاتا ہے۔ کئی بڑی کوئلے کی کانیں ہیں۔ جمشید پور میں ٹاٹا کی سب سے بڑی اسٹیل کمپنی ہے۔ جھارکھنڈ ٹراویل مارٹ کو کامیاب بنانے کیلئے ملک کے شہروں کولکتہ، ممبئی، دہلی، بھونیشور، پٹنہ میں روڈ شو کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ہر سال 3 کروڑ سیاح جھارکھنڈ کا رخ کررہے ہیں۔ اس مارٹ کے اہتمام کے بعد سیاحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ سیاحت سے جھارکھنڈ میں لاکھوں نوجوانوں کو راست و بالواسطہ روزگار فراہم ہورہا ہے۔ ازاف بزنس ڈومنگ میں جھارکھنڈ کو ساتوں مقام حاصل ہوا ہے۔ جھارکھنڈ کے سیاحتی مقامات تک پہنچنے کیلئے حکومت نے بڑے پیمانے پر سہولتیں فراہم کی ہے۔ علحدہ علحدہ پیاکیجس بتائے گئے ہیں۔ جھارکھنڈ پہاڑی اور جنگلات علاقوں میں بسا ہوا ایک قبائلی ریاست ہے جہاں پر 32 اقسام کے قبائیلی رہتے بستے ہیں۔ اس کے علاوہ جھارکھنڈ میں تاریخی مقامات کی بھرمار ہے۔ ٹرائیبل ٹورازم، وائیلڈ لائٹ، ریزارٹس، میڈیکل ٹورازم، مذہبی سیاحت کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا جارہا ہے۔ وزیرسیاحت نے کہا کہ وہ دعویٰ کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ جو بھی جھارکھنڈ کے سیاحتی مقامات کا دورہ کریں گے وہ پوری طرح مطمئن ہوکر واپس لوٹیں گے۔