ممبئی ۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس انسپکٹر عبدالرحمن نے خود کو سہراب الدین شیخ فرضی انکاؤنٹر کیس میں بے قصور بتایا ہے۔ سی بی آئی نومبر 2005ء کے اس کیس میں دعویٰ کرتی ہیکہ وہ اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے مبینہ طور پر شیخ کو گولی ماری۔ رحمن نے آج یہاں خصوصی عدالت کو بتایا کہ انہیں چارج شیٹ میں غلط طور پر شامل کیا گیا ہے۔