سہراب الدین کیس کے ملزم پولیس عہدیدار کی بحالی !

احمد آباد 15 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت گجرات نے سہراب الدین شیخ فرضی انکاؤنٹر کیس میں ملزم پولیس عہدیدار کو سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے بحال کردیا ہے اور انہیں ڈی جی پی ویجیلنس اسکواڈ مقرر کیا گیا ہے ۔ وزارت داخ؛ہ گجرات کی جانب سے کل رات دیر گئے یہ احکام جاری کئے گئے ۔ ابھئے چداسما وہ آئی پی ایس عہدیدار ہیں جنہوں نے سہراب کیس میں چار سال جیل میں گذارہے ہیں اور اس کیس کے ملزم رہنے والے وہ پہلے عہدیدار ہیں جنہیں حکومت نے بحال کردیا ہے ۔ اس سے قبل حکومت گجرات نے عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر کیس کے ملزم آئی پی ایس عہدیدار جی ایل سنگھل کو بھی بحال کردیا تھا ۔