ممبئی ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سہراب الدین شیخ فرضی انکاؤنٹر کیس میں ایک اور گواہ آج منحرف ہوگیا۔ اس کے ساتھ ہی اس کیس سے منحرف ہونے والوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔ دو عینی شاہدین منجوشاہ آپٹے اور سلیم خاں سے سی بی آئی نے جرح کی۔ خصوصی جج ایس جے شرما کے سامنے انہیں پیش کیا گیا تو ان میں سے ایک نے اپنے بیان کو بدل دیا۔ البتہ گواہ نے کہا کہ حیدرآباد سے سانگلی جانے والی بس میں وہ سوار تھی لیکن انہوں نے وہاں پر کچھ نہیں دیکھا کیونکہ وہ اس وقت وہ سو رہی تھیں۔ اس سے قبل اس خاتون کے خسر اور شوہر بھی اپنے بیان سے منحرف ہوگئے تھے۔