سہراب الدین مقدمہ، ایک اور گواہ منحرف ، تعداد 74ہوگئی

ممبئی ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) استغاثہ کا ایک اور گواہ جو سہراب الدین شیخ اور تلسی رام پرجاپتی کے مقدمہ میں استغاثہ کا گواہ تھا، مبینہ طور پر منحرف ہوگیا۔ اس طرح منحرف گواہوں کی جملہ تعداد 74 ہوگئی۔ سہراب الدین شیخ اور تلسی رام پرجاپتی کا مبینہ طور پر فرضی انکاؤنٹر ہوا تھا۔ تازہ منحرف گواہ گجرات کے شہر پٹن میں ایک موبائیل شاپ کا مالک ہریش کمار ہے جسے پولیس نے سی بی آئی جج شرما کی عدالت نے استغاثہ کے گواہ کے طور پر پیش کیا تھا ۔ اس نے ضبطی میمو پر اپنے دستخط کئے تھے۔