سہراب الدین انکاونٹر تحقیر عدالت کی کارروائی پر التوا

نئی دہلی۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے سینئر جرنلسٹ راج دیپ سر دیسائی کے خلاف مجرمانہ تحقیر عدالت کارروائی پر حکم التواء عائدکیا ہے۔ یہ مقدمہ 2007ء سہراب الدین انکاونٹر کیس میں سینئر حیدرآبادپولیس عہدیدار کو مبینہ طو رپر غلط ماخوذ کرنے سے متعلق ہے۔ بنچ نے اس مقدمہ سے متعلق 7 دیگر کی دائر کردہ درخواستوں کے ساتھ راج دیپ سر دیسائی کی درخواست کو بھی منسلک کردیا ہے۔ بنچ نے کہا کہ سردیسائی اور 7 دیگر نے ان کی اپیل مسترد ہونے کے بعد تازہ درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔