سہارنپور میں مسلم ۔ سکھ تصادم افسوسناک

مفادات حاصلہ کی سازشوں کو ناکام بنانے عزیز پاشاہ کا مشورہ
حیدرآباد 27 جولائی (پریس نوٹ) جناب سید عزیز پاشاہ قادری سابق رکن راجیہ سبھا قومی رکن عاملہ سی پی آئی نے اترپردیش کے شہر سہارنپور میں اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے دو گروہ مسلمانوں اور سکھوں کے مابین تصادم کو افسوسناک قرار دیا اور کہاکہ اس طرح کے معاملات کو بات چیت کے ذریعہ بھی حل کیا جاسکتا ہے۔ لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مفادات حاصلہ کے شکار جماعتیں، تنظیمیں، افراد اشتعال انگیزی پیدا کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ جناب سید عزیز پاشاہ نے کہاکہ مرکز میں حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی فرقہ پرستی کو بڑھاوا دینے کی ناپاک کوششیں کی جارہی ہیں جس کے لئے سیکولر جماعتوں کو متحدہ طور پرجدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔