سہارنپور میں انکاؤنٹر ،ایک ہلاک

سہارنپور۔ 21 اگست(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں سہارنپور کے کوتوالی رامپور منی ہاران علاقے میں ایک نوجوان کے قتل کے ارادے سے آنے والے بدمعاشوں سے تصادم کے دوران ایک مارا گیا جبکہ ایک بدمعاش کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پیر کی شب ترمت کھیڑی گاؤں میں فرید نامی نوجوان کو قتل کرنے کے مقصد سے آنے والے بدمعاشوں نے فائرنگ شروع کردی۔ اس واقعہ میں فرید تو بچ گیا لیکن ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ گولیوں کی آواز سن کربڑی تعداد میں گاؤں کے لوگ وہاں پہنچ گئے ۔ گاؤں والوں کو اپنی جانب آتا دیکھ کر بدمعاش نزدیک کے کھیت میں گھس گئے ۔