سہارنپور میں اغوا کے بعد پرنسپل کا قتل، نعش جنگل سے برآمد

سہارنپور 3اگست (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں سہارنپور کے بڈگاوں علاقے میں بدمعاشوں نے ایک پرائیویٹ اسکول کے پرنسپل کو اغوا کے بعد گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ بڈگاوں علاقے میں واقع پیراماؤنٹ پبلک اسکول کے پرنسپل 40 سالہ سبھاش جمعرات کی رات اپنے گاؤں بالوماجرا جا رہے تھے ۔ رات میں بدمعاشوں نے ان کا اغوا کر لیا۔ بدمعاشوں نے پرنسپل کے گھروالوں سے ان کی رہائی کے لئے دو لاکھ روپے زرفدیہ مانگا تھا ۔ مانگ پوری نہ ہونے پر بدمعاشوں نے ان کو گولی مار کر قتل کر دیا۔