سہارنپور فساد میں عمران مسعود اورعمر علی خاں کے خلاف مقدمہ

لکھنؤ۔/7اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام) سہارنپور کے مسلم سکھ فسادات کے سلسلہ میں آج سہارنپور پولیس نے قطب پور شہید تھانہ میں کانگریس کے لیڈر عمران مسعود اور سماجوادی پارٹی کے رکن کونسل عمر علی خاں کے خلاف فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کا مقدمہ دائر کرلیا ہے۔ پولیس نے ان لوگوں کے خلاف مقدمہ اس وقت درج کیا ہے جب دوشنبہ کو ریاستی وزیر شیوپال یادو نے فساد زدہ شہر سہارنپور کا وزارتی ٹیم کے ساتھ دورہ کیا تھا۔ انہوں نے اس معاملہ میں فریقین سے گفتگو کی تھی۔