سکیوریٹی آفیسر نہیں مودی مجھے ہلاک کرنا چاہتے ہیں : کجریوال

نئی دہلی 20 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج بی جے پی لیڈر اجئے گوئل پر تنقید کی جنہوں نے کہا تھا کہ چیف منسٹر کو چاہئے کہ وہ اپنی مرضی کے سکیوریٹی گارڈ رکھلیں اگر انہیں دوسروں پر بھروسہ نہیں ہے ۔ کجریوال نے اپنے رد عمل میں کہا کہ ان کے سکیوریٹی آفیسر نہیں بلکہ نریندر مودی انہیں ہلاک کرنا چاہتے ہیں۔ کجریوال نے ہفتے کو ادعا کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی طرح انہیں بھی ان کے سکیوریٹی اہلکار ہلاک کرسکتے ہیں کیونکہ بی جے پی ان کی جان کی دشمن بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے سکیوریٹی آفیسر ان کی نقل و حرکت کی بی جے پی کو اطلاع تک دیتے ہیں۔