سکیورٹی فورسیس کو صبر و تحمل کی ہدایت

فوجی سربراہ دلبیر سنگھ کا دورہ کشمیر
سرینگر۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر میں جاری بدامنی کے دوران فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ نے آج یہاں کا دورہ کیا اور سکیورٹی فورسیس کو ہجوم سے نمٹنے کے معاملے میں ممکنہ حد تک تحمل کا مظاہرہ اور حقوق انسانی کی پاسداری کی ہدایت دی۔ انہوں نے عوام سے بھی تشدد ترک کرنے اور ساتھ ہی ساتھ امن و امان کی بحالی میں مدد کی خواہش کی۔ فوجی سربراہ نے جنوبی کشمیر کا دورہ کیا جو جاریہ بدامنی کا مرکز ہے۔ عہدیداروں نے انہیں یہاں کی صورتحال سے واقف کرایا۔ انہوں نے مسلح عسکریت پسندوں کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی جنہوں نے بے قصور شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔