نیویارک۔ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک 41 سالہ ہندوستانی شہری کو غیرقانونی داخلی نوعیت کی تجارت کرنے اور ایک خانگی اکوئیٹی فرم کے ذریعہ ایک ٹیکنالوجی کمپنی حاصل کرنے سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کرتے ہوئے ہزاروں ڈالرس کمانے کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا۔ اویناش کرشنا مورتی جو نیوجرسی کا ساکن ہے، میان ہٹن میں واقع ایک انویسٹمنٹ بینک میں 2015ء تا اپریل 2017ء بطور نائب صدر اور رسک مینجمنٹ اسپیشلسٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیتا تھا۔ اسے سیکیوریٹیز دھوکہ دہی کا ملزم قرار دیا گیا ہے جس کیلئے اسے زیادہ سے زیادہ 20 سال کی سزائے قید اور 5 ملین ڈالرس کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ عبوری میان ہٹن یو ایس اٹارنی جون کم نے دریں اثناء کہا کہ کرشنا مورتی نے دھوکہ دہی کے ذریعہ 48000 ڈالرس کا منافع کمایا۔
ٹرمپ۔ ٹرنبل ملاقات 4 مئی کو
واشنگٹن، 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 4 مئی کو نیویارک میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرنبل سے ملاقات کریں گے ۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان شین ا سپائسر نے آج یہ اطلاع دی۔مسٹرا سپائسر نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ دو طرفہ ملاقات ہڈسن ندی میں میوزیم کی شکل اختیار کر چکے امریکی جنگی جہاز ‘یو ایس ایس انٹرپڈ’ پر ہوگی۔خیال ر ہے کہ یہ ملاقات دوسری عالمی جنگ کے دوران امریکہ اور آسٹریلیا کی جانب سے مشترکہ طور پر جاپان کے خلاف لڑی گئی سمندری جنگ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوگی۔