سکھ گروپ کی اب مودی کیخلاف آن لائن مہم

واشنگٹن ۔ 22 جولائی (سیاست ڈا ٹ کام) نیویارک میں قائم سکھ رائٹس گروپ جس نے قبل ازیں کانگریس قائدین سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کے خلاف مہم چلائی، اب اس نے صدر براک اوباما سے آن لائن عرضی مہم شروع کرتے ہوئے اپیل کی ہیکہ وزیراعظم نریندر مودی کو دعوت نامہ گجرات میں پیش آئے 2002ء کے فرقہ وارانہ فسادات کے پیش نظر منسوخ کردیا جائے۔ وائیٹ ہاؤز کو موصولہ آن لائن عرضی جو سکھ فار جسٹس نے کل شروع کی، اس میں کہا گیا ہیکہ مودی کی وہائیٹ ہاوز میں میزبانی کرنے کے بجائے صدر اوباما کو چاہئے مودی کی مذمت کرتے ہوئے بی جے پی امتناع عائد کردیں کیونکہ وہ مسلمانوں، سکھوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد برپا کرنے میں ملوث ہیں۔ اوباما نے مودی کو امریکہ مدعو کیا ہے اور وہ 30 ستمبر کو وائیٹ ہاؤز میں ان سے ملاقات کرنے والے ہیں۔