سکھ کی دوکان سے مسلمانوں کو کم دام میں اشیاء کی فروخت

پشاور ۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شمال مغربی پاکستان کے ایک سکھ تاجر مقدس ماہ رمضان میں مسلمانوں کو خصوصی ڈسکاؤنٹ پیش کررہا ہے تاکہ ملک میں امن اور اخوت کا ماحول برقرار رہے۔ خیبرپختونخواہ کی تحصیل زمرد میں نارنج سنگھ نے ایک دوکان کھولی ہے جہاں حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اشیاء کی قیمتوں کے برعکس نارنج سنگھ انہیں کم داموں میں فروخت کررہا ہے جن میں سب سے زیادہ فروخت ایڈیبل آئل کی ہورہی ہے۔ اس نے کہا کہ کم قیمت میں فروخت کرنے کے عمل کو وہ امدادی عمل کہتا ہے تاکہ مسلمانوں اور ملک کی اقلیت سکھوں کے درمیان امن اور بھائی چارہ قائم رہے۔