جموں ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : سکھ تنظیموں نے 4 جون کو پیش آئے پر تشدد احتجاج کے دوران آج ایک نوجوان کی موت کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ پولیس فائرنگ میں جسجیت سنگھ کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات میں پیشرفت نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ان تنظیموں نے سکھ نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج پر معاہدہ کی خلاف ورزی قرار دیا ۔ مسٹر ٹی ایس وزیر صدر نشین جے کے اسٹیٹ گردوارہ پربندھک بورڈ نے مطالبہ کیا کہ ایک سکھ نوجوان کے موت کی عدالتی تحقیقات کروائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں احتجاج کو ختم کرنے کے لیے مختلف سکھ تنظیموں اور ضلع انتظامیہ کے درمیان ایک معاہدہ طئے پایا تھا بعض سکھ نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اس معاہدہ کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ انہوں نے یہ الزام عائد کیا کہ پولیس اور شہری انتظامیہ غیر ضروری سکھ برادری کو ہراساں کررہا ہے جب کہ وہ علاقہ میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی برقراری کے لیے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے ایف آئی آر کے اندراج کو اشتعال انگیز اقدام سے تعبیر کیا ۔ جس کے باعث غلط فہمیوں میں اضافہ اور شرپسند عناصر کو صورتحال کے استحصال کا موقع حاصل ہوجائے گا۔ انہوں نے چیف منسٹر مفتی محمد سعید سے اپیل کی کہ اس معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے سکھ نوجوانوں کو ہراسانی روکنے کے لیے اقدامات کریں ۔۔
اجمیر میں سڑک حادثہ 6 افراد ہلاک
جئے پور ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جئے پور ۔ اجمیر شاہراہ پر آج تیز رفتار دو کاروں (SUVS) کے درمیان تصادم میں 6 افراد ہلاک اور دیگر 12 زخمی ہوگئے ۔