سکھ شخص کی مذہبی توہین، چھ افراد کے خلاف معاملہ درج

لاہور ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک ایسا فرقہ وارانہ واقعہ پیش آیا جس نے ایک بار پھر اسلام کو شرمسار کردیا۔ ایک بس ٹرمنل پر ایک سکھ کی پگڑی کو کھینچ کر نکال لیا گیا جبکہ اس واقعہ کے بعد چھ افراد توہین مذہب کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ مہندر پال سنگھ نامی شخص نے پولیس میں شکایت درج کی تھی جو پنجاب کے ملتان ڈسٹرکٹ کا متوطن ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ گذشتہ ہفتہ فیصل آباد سے ملتان بذریعہ بس سفر کررہا تھا جو کوہستان فیصل موورس کی ملکیت ہے۔ ڈیجکوٹ کے قریب بس میں کچھ میکانیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ ڈرائیور نے حالانکہ بس میں پائی جانے والی تکنیکی خرابی کو دور کردیا لیکن بس کی رفتار بہت کم ہوگئی اور چچاوٹن بس ٹرمنل پہنچنے کیلئے بس نے پانچ گھنٹے لگادیئے۔ مہندر سنگھ نے وہاں ٹرانسپورٹ کمپنی کے اسٹاف کے خلاف شکایت درج کروائی۔ اس نے اور دیگر مسافرین نے مطالبہ کیا کہ ملتان جانے کیلئے ان کیلئے دوسری بس کا انتظام کیا جائے۔