نئی دہلی۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ دہلی کے سکھ دشمن فسادات کے 30 سال بعد امکان ہے کہ حکومت ایک کمیٹی قائم کرے گی تاکہ ایس آئی ٹی کے ذریعہ ان فسادات کی تحقیقات کروائی جائیں۔ یہ اقدام سمجھا جارہا ہے کہ انتخابات سے قبل رائے دہندوں کو ترغیب دینے کی کوشش ہے۔ کمیٹی کے صدر سپریم کورٹ کے سابق جج ریٹائرڈ جسٹس جی پی ماتھر ہوں گے۔ یہ کمیٹی گزشتہ 23 دسمبر کو قائم کی گئی تھی تاکہ 1984ء کے فسادات کی دوبارہ تحقیقات کے امکانات کا جائزہ لے اور اسکی رپورٹ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کو گزشتہ ہفتہ پیش کردی گئی ہے جس میں ایس آئی ٹی کے ذریعہ تازہ فسادات کی سفارت کی گئی ہے۔ وزیراعظم اندرا گاندھی کے 31 اکٹوبر 1984ء کو قتل کے بعد سکھ دشمن فسادات پھوٹ پڑے تھے۔