نلگنڈہ۔/6 جون، ( این ایس ایس ) کانگریس کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے آج الزام عائد کیا کہ کانگریس کے ٹکٹ پرمنتخب رکن پارلیمنٹ گتھا سکھیندر ریڈی محض کنٹراکٹس کیلئے حکمراں ٹی آر ایس میں شام ہوئے ہیں۔ وینکٹ ریڈی نے کہا کہ گتھا سکھیندر ریڈی ایک روپیہ بھی خرچ کئے بغیر کانگریس کے ٹکٹ پر دو مرتبہ پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے۔ انہوں نے سکھیندر ریڈی سے کہا کہ وہ کانگریس پر تنقید سے قبل خود کا محاسبہ کریں۔