سکھوں کے پہلے گرو گرونانک کی یوم پیدائش تقاریب

پربندھک کمیٹیاں 21 تا 25 نومبر تقاریب کا کامیاب انعقاد کریں گی
حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : اس ماہ سکھ مت برادری 21 تا 25 نومبر پہلے سکھ گرو ، سری گرونانک دیوجی کی سالگرہ تقاریب پراکاش اتسو کے طور پر منائے گی ۔ صحافتی نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جمعرات کو پربندھک کمیٹی صدور ایس بلدیو سنگھ بگا ( جی ایس ایس ) اور ایس بلبیر سنگھ بگا ( جی ایس جی ایس ایس ) اور دیگر نے کہا کہ گردوارہ صاحب سکندرآباد اور گردوارہ سری گرو سنگھ سبھا ، گرونانک مارگ ، اشوک بازار ، افضل گنج کی پربندھک کمیٹیاں مشترکہ طور پر ان تقاریب کو عظیم الشان طور پر کامیاب منانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس سلسلے میں ’ نگر کیرتنس ‘ گردوارہ صاحب سکندرآباد سے 21 اور 23 نومبر کو گردوارہ سری گرو سنگھ سبھا ، گرونانک مارگ ، اشوک بازار ، افضل گنج سے 4 بجے شام نکالے جائیں گے ۔ پراکاش اتسو کے دن 25 نومبر کو ’ وشال دیوان ‘ نظام کالج گراونڈس پر 10-30 بجے دن تا 4-30 بجے شام منعقد کیا جائے گا ۔ گروگرنتھ صاحب جی سجی ہوئی گاڑی میں ’ نشان صاحبانس کے ہمراہ شاہ باد کیرتنس کرتے ہوئے جتھہ تیرا جتھہ اور مرد و خواتین کے کیرتنی جتھوں کے ہمراہ جائیں گے ۔ اس کے علاوہ پنج پیاراس روایتی رسم انجام پائے گی ۔ دیگر نگر کیرتن 23 نومبر کو گردوارہ سری گرو سنگھ سبھا ، افضل گنج سے شام کو نکلے گا ۔ دعائیہ کے بعد بھگتوں میں لنگر تقسیم ہوگا ۔ دو رات کیرتن درباروں میں ایک کا 24 نومبر کو گردوارہ صاحب سکندرآباد میں 7-30 بجے شام تا 11 بجے شب اور دیگر کا 25 نومبر کو گردوارہ سری گرو سنگھ سبھا ، افضل گنج میں 9 بجے شب تا 2-30 بجے شب انعقاد عمل میں آئے گا ۔۔