عمران خان نے کہاکہ پاکستان میں امکانی طور پر فی الحال ٹورازم کے موقع نہیں اس کے باوجود ملک میں بہترین سیاحت ہے۔انہوں نے کہاکہ ’’ دنیا کی سب سے اونچی چوٹیاں پاکستان میں ہیں‘‘ اور مزیدکہاکہ ملک میں ایک ہزار کیلومیٹر کا ساحل بھی ہے
دبئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ملک میں سکھوں کے لئے مکہ او رمدینہ ہے ‘ اور پاکستان اقلیتوں کے لئے یہ دونوں مقامات کھولنے جارہا ہے۔
وزیراعظم خان نے پچھلے سال گرودوارہ دربار صاحب پاکستان کے کرتار پور کا سنگ بنیاد رکھاتھا ‘ جو بانی سکھ مت گرونانک دیو کا آخری مقام سے ہندوستان کے گروداس پور ضلع کے گردوارہ تک کے راستے پر مشتمل ہے تاکہ ہندوستانی سکھوں کو بغیر ویزا کے آسانی کے ساتھ آنے جانے کی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔
خان متحدہ عرب امارات میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے ساتویں ایڈیشن میں نائب صدر اور وزیراعظم یو اے ای شیخ محمد بن راشد المختوم کی دعوت پر ایک روز دورے کے ضمن میںیواے ای پہنچے تھے۔
خان نے اتوار کے روز ’’ ہمارے پاس سکھوں کا مکہ او رمدینہ ہے اور مذکورہ دونوں مقامات کو سکھوں کے لئے ہم کھول رہے ہیں‘‘۔
مکہ او رمدینہ اسلام کے دومقدس مقامات ہیں۔ مذکورہ وزیراعظم نے کہاکہ’’ ہم نے اپنے ویزا کانظام شروع کردیا ہے۔
پاکستان سے پہلی مرتبہ‘ ہمارے پاس ستر ممالک ہیں جو پاکستان پر آمد کے بعد ائیر پور ٹ سے ویزا حاصل کرسکیں گے‘‘۔
عمران خان نے کہاکہ پاکستان میں امکانی طور پر فی الحال ٹورازم کے موقع نہیں اس کے باوجود ملک میں بہترین سیاحت ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ دنیا کی سب سے اونچی چوٹیاں پاکستان میں ہیں‘‘ اور مزیدکہاکہ ملک میں ایک ہزار کیلومیٹر کا ساحل بھی ہے۔
خان نے یہ بھی کہاکہ پاکستان میں قدیم تاریخی عمارتیں ہیں جو عام طور پردنیا بھر میں کہیں پر بھی نہیں ہیں۔
ہمارے پاس وادی سندھ کی 5ہزار سال قدیم تہذیب ہے۔ ہمارے پاس پیشوار ہے دنیا کا سب سے قدیم شہر‘ ڈھائی ہزار سال پرانا۔
لاہور اور ملتان قدیم شہروں میں ہیں۔ہمارے پاس گاندھارا تہذیب ہے‘ نارتھ اسلام آباد میں جو بدھسٹ تہذیب کا عکس ہے۔
ہار پور میں سب سے بڑھا بدھا کو مجسمہ چالیس فٹ پر مشتمل ہے۔ہمارے کچھ عظیم بارگاہیں پورے پاکستان میں ہیں‘‘۔
خان نے کہاکہ ان تمام کو ملک کی سیاحت کے لئے کھول دیاجارہا ہے۔بیس سال قبل کرتار پور کوارڈیڈار کے متعلق ہندوستان نے پاکستان کو تجویز پیش کی تھی