ٹی ایس پی ایس سی نے تفصیلات آن لائین بھی پیش کردیں
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : سرکاری اسکولس میں اساتذہ کے تقررات کے معاملہ میں سکنڈری گریڈ ٹیچر ( یس جی ٹی ) کی جائیدادوں کے لیے لکھے گئے تحریری امتحانات کے نتائج جاری کردئیے گئے ہیں ۔ 8 زبانوں ( میڈیم ) کے 82537 امیدواروں کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ٹی ایس پی ایس سی نے امیدواروں کی سہولت کے لیے آن لائن میں بھی رکھا ہے اور ساتھ ہی ہال ٹکٹ نمبر غلط یا بک لٹ سیریز وغیرہ سے متعلق غلطی کرنے والوں کے نتائج رد کردئیے گئے ہیں اور انہیں میرٹ ضابطہ میں شامل نہیں کیا گیا ہے اور جن لوگوں نے عدالت کا دروازہ کھکٹھاتے ہوئے عدالت سے اجازت حاصل کی ہے صرف ان کے نام ہی میرٹ لسٹ میں شامل کئے گئے جب کہ ٹی ایس پی ایس سی کی جانب سے عنقریب ضلع واری سطح پر مختلف زمروں کے تحت جائیدادوں کو 1.3 کے مطابق امیدواروں کے میرٹ لسٹ کے اعلان کیا جائے گا ۔ اور فی الحال ٹیچرس کے تبادلوں کا عمل جاری رہنے کی وجہ سے اضلاع میں امیدواروں کے اسنادات کی تنقیح کرنے کا موقع نہ ہونے سے متعلق محکمہ تعلیمات نے اطلاع دی ہے ۔۔
امیدواروں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے
میڈیم
امیدوار
تلگو
52,452
انگریزی
27,924
اردو
2,033
کنڑا
54
مراٹھی
44
ہندی
28
بنگالی
01
ٹمل
01