سکندرآباد ۔ کاغذ نگر ٹرین کا نام تبدیل

حیدرآباد 5 جون (سیاست نیوز) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے آج سکندرآباد ۔ سرپور کاغذ نگر ٹرین کے نام کو تبدیل کردیا ہے۔ ٹرین نمبر 17035/17036 سکندرآباد ۔ سرپور کاغذ نگر ۔ سکندرآباد تلنگانہ ایکسپریس کے نام سے چلائی جارہی تھی تاہم اس کے نام کو تبدیل کرکے کاغذ نگر ایکسپریس رکھا گیا ہے جس پر عمل آوری16 جون 2015 ء سے ہوگی۔