سائی کرن اور کشن ریڈی، انجن کمار کے درمیان کانٹے کی ٹکر ، مسلم ووٹ فیصلہ کن
حیدرآباد۔ 25 مارچ (سیاست نیوز) حلقہ پارلیمنٹ سکندرآباد سے ٹی آر ایس امیدوار تلاسانی سائی کرن آج ایک بڑی ریالی کی شکل میں ویسٹ ماریڈ پلی سے ہوتے ہوئے شہیدان تلنگانہ یادگار تک جلوس کی شکل میں پہنچ کر شہیدان تلنگانہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حیدرآباد کلکٹریٹ پہنچ کر پرچہ نامزدگی داخل کیا اور ان کے ہمراہ وزیر داخلہ محمود علی، وزیر ٹرائبل ویلفیر تلاسانی سرینواس کے علاوہ ارکان اسمبلی موجود تھے۔ اس مرتبہ حلقہ پارلیمنٹ سکندرآباد سے ٹی آر ایس، بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ درپیش ہے۔ کسی بھی پارٹی کے امیدوار کی کامیابی مسلم ووٹ پر منحصر ہے اور تلاسانی سرینواس یادو اپنے بیٹے کی کامیابی کیلئے ووٹرس کو راغب کررہے ہیں اور دوسری جانب کانگریس کے امیدوار انجن کمار یادو کے فرزند انیل کمار یادو اپنے والد کی کامیابی کیلئے مصروف ہیں۔ تلنگانہ میں اب تک 17 پارلیمانی نشستوں کیلئے 220 امیدوار نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کرچکے ہیں۔ 27 تاریخ کو پرچوں کی جانچ پڑتال ہوگی اور 28 مارچ کو امیدوار اپنے پرچے نامزدگی سے دستبردار ہوں گے۔ 11 اپریل کو 17 پارلیمانی نشستوں کیلئے انتخابات منعقد ہوں گے۔ 23 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ مجموعی طور پر 2 کروڑ 45 لاکھ 640 رائے دہندوں کی تعداد تلنگانہ بھر میں موجود ہیں۔ 34 ہزار پولنگ سنٹر قائم کئے گئے۔ ہر جگہ سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کئے جارہے ہیں تاکہ انتخابات صاف و شفاف طریقے سے منعقد کئے