سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کو عصری بنانے کینیڈا کی کمپنی کا منصوبہ

حیدرآباد27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا کی معروف فیر فیاکس فینانشیل ہولڈنگس لمیٹیڈ نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کو عصری بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ صدرنشین و سی ای او پریم واٹسا کی زیرقیادت فیر فیاکس کے عہدیداروں کے وفد نے چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے ملاقات کی اور سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کو عالمی معیار کی سہولیات کا حامل بنانے کے منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا۔ اِس فرم نے جو ہندوستان میں ایک بلین ڈالرس کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتی ہے، دیگر شعبوں میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔ چیف منسٹر کے دفتر نے یہ بات بتائی۔ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے وفد کو بتایا کہ تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول پایا جاتا ہے۔پریم واٹسا نے چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو سے بھی ملاقات کی۔