سکندرآباد ۔ پٹنہ کے مابین دو خصوصی ٹرینس کا اہتمام

حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : موسم گرما کے دوران مسافرین کے اضافی ہجوم کے پیش نظر ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے سکندرآباد پٹنہ کے مابین 5 جون کو دو خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی ۔ ٹرین نمبر 02791 سکندرآباد ۔ پٹنہ سوپر فاسٹ اسپیشل ایکسپریس 5 جون کو صبح 8-35 پر سکندرآباد سے روانہ ہو کر دوسرے دن صبح 4 بجکر 10 منٹ پر پٹنہ پہونچے گی ۔ واپسی میں ٹرین نمبر 02792 پٹنہ ۔ سکندرآباد سوپر فاسٹ اسپیشل ٹرین 7 جون اتوار کو 1-30 بجے پٹنہ سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن رات 10 بجکر 10 منٹ پر سکندرآباد پہونچے گی ۔۔