سکندرآباد ۔ وشاکھا پٹنم جنم بھومی ایکسپریس کا نوزویڈ اسٹیشن پر توقف

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جون : ( این ایس ایس) : سکندرآباد ۔ وشاکھا پٹنم ۔ سکندرآباد جنم بھومی ایکسپریس کے لیے 7 جولائی سے مزید ایک اور ریلوے اسٹیشن نوزویڈ ریلوے اسٹیشن کا چھ ماہ کے لیے تجرباتی طور پر اضافہ کیا گیا ہے ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین نمبر 12806 سکندرآباد ۔ وشاکھا پٹنم ۔ جنم بھومی ایکسپریس نوزویڈ پر 2 بجکر 13 منٹ تا 2 بجکر 14 منٹ توقف کرے گی ۔ واپسی کے دوران ٹرین نمبر 12805 وشاکھا پٹنم ۔ سکندرآباد جنم بھومی ایکسپریس 10 بجکر 44 منٹ تا 10 بجکر 45 منٹ توقف کرے گی ۔۔