سکندرآباد ۔ ممبئی کے درمیان دو ایکسپریس ٹرینیں

حیدرآباد ۔ 17 اکٹوبر (این ایس ایس) مسافرین کے زائد ہجوم کے پیش نظر ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے سکندرآباد اور ممبئی سی ایس ٹی ایم کے درمیان دو پریمیم سوپر فاسٹ ایکسپریس اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ چنانچہ سکندرآباد۔ ممبئی سی ایس ٹی ایم پریمیم سوپر فاسٹ اسپیشل ایکسپریس ٹرین 26 اکٹوبر، اتوار کو رات 11.05 بجے سکندرآباد سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن 12.15 بجے دن ممبئی سی ایس ٹی ایم پہنچے گی۔ واپسی میں ممبئی سی ایس ٹی ایم سکندرآباد پریمیم سوپر فاسٹ اسپیشل ایکسپریس ٹرین 27 اکٹوبر کو 1.30 بجے دن ممبئی سی ایس ٹی ایم سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن 3.30 صبح سکندرآباد پہنچے گی۔