سکندرآباد کو مثالی حلقہ بنانے سائی کرن کا عزم

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : سکندرآباد حلقہ پارلیمنٹ میں ٹی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ کیا جارہا ہے ۔ یہاں پر بی سی اور مسلم رائے دہندوں کی تعداد کافی زیادہ ہے ۔ جہاں مسلمان برادری کی بھر پور تائید ٹی آر ایس پارٹی کے حق میں دیکھی جارہی ہے ۔ گذشتہ دو دنوں سے مسلسل انتخابی مہم میں ٹی آر ایس پارٹی کے حق میں حیدرآباد کے مشہور فلمی اداکار گلو دادا عرف عدنان ساجد کی زبردست تائید حاصل ہے ۔ وہ ٹی آر ایس کے ہر جلسوں میں شرکت کرتے ہوئے ٹی آر ایس کے حق میں مہم چلا رہے ہیں ۔ تلاسانی کرن سائی ٹی آر ایس امیدوار نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکندرآباد کو کامیاب مثالی شہر بناؤں گا ۔ ٹی آر ایس کے حق میں ووٹ دے کر سائی کرن کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔۔