حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : اے او سی سنٹر سکندرآباد میں 15 جون تا 29 جولائی کے درمیان یونٹ ہیڈکوارٹر کوٹہ کے تحت آرمی ریکروٹمنٹ ریالی منعقد ہوگی ۔ خواہش مند افراد سولجر کلرک / ایس جی ٹی ، سولجر ٹکنیکل ، سولجر جنرل ڈیوٹی ، سولجر ٹریڈ مین برائے سرویس مین وارڈس شامل ہیں ۔ اس کے لیے ایکس سرویس مین کے علاوہ اسپورٹس مین اور میوزیشن بھی درخواست دینے کے اہل ہیں ۔ اہل امیدواروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ تھاپر اسٹیڈیم ، اے او سی سنٹر سکندرآباد میں متعلقہ دستاویزات کے ساتھ شرکت کریں ۔ میوزیشین کا انتخاب 18 جون کو صبح 6 بجے تھاپر اسٹیڈیم میں ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے ہیڈکوارٹرس ، اے او سی ایسٹ ماریڈ پلی ترملگیری سکندرآباد سے ربط کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔۔