سکندرآباد ریلوے اسٹیشن ری ڈیولپمنٹ پراجکٹ میں تاخیر ہوگی

درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ میں 24 مئی سے 29 جون تک توسیع
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : اسٹیشن ری ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت سکندرآباد ریلوے اسٹیشن ری ڈیولپمنٹ پراجکٹ میں مزید چند ہفتوں کی تاخیر ہوگی کیوں کہ درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ اور بڈس کی کشادگی کی تاریخ میں 24 مئی سے 29جون تک توسیع کی گئی ہے ۔ وزیر ریلویز سریش پربھاکر پربھو نے اس پروگرام کے پہلے مرحلہ کا فروری 2017 کے دوران آغاز کیا تھا جو 23 اسٹیشنس پر محیط ہے ۔ یہ ساوتھ سنٹرل ریلوے میں سکندرآباد اور وجئے واڑہ پرمحیط ہے ۔ ری ڈیولپمنٹ پراجکٹ کے تحت سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر مسافرین کے لیے سہولتوں کی فراہمی پر تخمینہ خرچ 282 کروڑ روپئے ہے جب کہ وجئے واڑہ کے لیے 194 کروڑ روپئے ۔۔