سکندرآباد تا کاکی ناڈا دو اسپیشل ٹرینس

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( این ایس ایس) : مسافرین کے زائد ہجوم کے پیش نظر ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے سکندرآباد تا کاکی ناڈا ( براہ گنٹور ) دو اسپیشل ٹرینس چلائی جائیں گی ۔ ٹرین نمبر 07427 سکندرآباد ۔ کاکی ناڈا اسپیشل ٹرین 5 اور 6 اگست کو شام 7-15 بجے سکندرآباد سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 5 بجکر 40 منٹ پر کاکی ناڈا پہنچے گی ۔ یہ ٹرین نلگنڈہ ، مریال گوڑہ ، پدوگرالہ ، ستینا پلی ، گنٹور ، وجئے واڑہ ، یلوروا ، تاڑے پلی گوڑم ، راجمندری ، ساملکوٹ اور کاکی ناڈا ٹاون اسٹیشنس پر توقف کریگی ۔۔