سکندرآباد اور مشیر آباد کے خانگی اسکولس مینجمنٹ کی پدما راؤ گوڑ کو تائید

ریکگنائزڈ اسکولس مینجمنٹ اسوسی ایشن کا باضابطہ اجلاس ، مسلمانوں سے بھی تائید و حمایت کا اعلان
حیدرآباد ۔ 3 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سکندرآباد اور مشیر آباد کے خانگی اسکولس کی مینجمنٹ اسوسی ایشن نے ایک اجلاس میں اہم فیصلہ لیتے ہوئے سکندرآباد حلقہ کے ٹی آر ایس امیدوار مسٹر پدما راؤ گوڑ کو اپنی بھر پور تائید کا اعلان کردیا ہے ۔ اس سلسلہ میں آج سیتاپھل منڈی ڈیویژن میں سکندرآباد اور مشیر آباد پرائیوٹ ریکگنائزڈ اسکولس مینجمنٹ اسوسی ایشن نے اجلاس طلب کیا اور اس اجلاس میں باضابطہ طور پر ایک قرار داد بھی منظور کرلی گئی ۔ اس اجلاس میں سیتا پھل منڈی کارپوریٹر شیاملا کے علاوہ پدما راؤ کے فرزند کیشور کمار گوڑ بھی شریک تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس حلقہ میں اسکولس کی اس اسوسی ایشن کافی اثر رکھتی ہے ۔ قبل ازیں سکندرآباد حلقہ کے مختلف ڈیویژنس کے مسلمانوں نے بھی اپنی بھر پور تائید کا پدما راؤ کو اطمینان دلایا ۔ پدما راؤ مثالی خدمات اور بروقت دستیابی کے لیے کافی شہرت رکھتے ہیں اور وہ مسلم اقلیت میں کافی مقبول اور ہر دلعزیز قائد مانے جاتے ہیں ۔ خانگی اسکولس مینجمنٹ اسوسی ایشن کی بھر پور تائید کے اعلان کے بعد سکندرآباد حلقہ میں ٹی آر ایس کیڈر کے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں اور پارٹی کیڈر اور امیدوار کا کہنا ہے کہ اب ان کا مقابلہ صرف اکثریت میں اضافہ کے لیے ہوگا چونکہ عوامی خدمت ہی عوامی تائید کا سبب بنے گی ۔۔