سکندرآباد الیکٹرانک مارکٹ میں کارڈن سرچ مہم

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : سکندرآباد کی مصروف الیکٹرانک مارکٹ سی ٹی سی سنٹر میں نارتھ زون پولیس کی جانب سے کارڈن سرچ آپریشن منعقد کیا گیا ۔ ڈی سی پی سمن نے بتایا کہ سیفٹی اور سیکوریٹی کے پیش نظر گنجان مارکٹ میں کارڈن سرچ حیدرآباد میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے ۔ اس آپریشن کے لیے پولیس کی خفیہ ٹیموں نے کارروائی انجام دی ۔ 572 دکانات پر مشتمل اس بڑے کمرشیل کامپلکس کا احاطہ کرلیا گیا تھا اور 482 پولیس ملازمین اس میں شریک تھے ۔