سکندرآباد اسٹیشن پر مفت وائی فائی سہولت کا آغاز

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست نیوز) : مسافرین کی سہولت کے لیے مصروف ترین سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر وائی فائی سہولتوں کی فراہمی کا آغاز ہوگیا ہے ۔ ریلویز نے یہ سہولت فراہم کی جس کے تحت عوام کو اس وسیع ریلوے اسٹیشن پر 30 منٹ تک مفت وائی فائی سہولت دستیاب رہے گی ۔ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ محنت و روزگار بنڈارو دتاتریہ نے ریل نیلائم میں آج اس سہولت کا افتتاح انجام دیا ۔ تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و ساوتھ سنٹرل ریلوے کے اعلیٰ عہدیدار اس موقع پر موجود تھے ۔ قبل ازیں مسٹر دتاتریہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک سال کے دور حکومت میں شروع کردہ مختلف ترقیاتی پروگراموں کی تصویری نمائش کا کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن پر افتتاح کیا ۔۔