گیانگٹوک 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی سکم میں اتوار سے لگاتار بارش نے نارتھ ڈسٹرکٹ میں کئی جگے زمینی تودے کھسکادیئے جس سے گیانگٹوک کے بشمول کئی مقامات پر سڑک رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ ایک سینئر ضلعی عہدیدار نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے بتایا کہ نارتھ ڈسٹرکٹ کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹاؤن منگن 74 کیلو میٹر کے فاصلے پر موجود گیانگٹوک سے کٹ چکا ہے۔