سکریٹری حکومت ہند برائے مالیہ کا دورہ تلنگانہ اقامتی اسکولس

طلبہ سے بات چیت ، بہتر انتظامات پر اظہارمسرت
حیدرآباد۔28جون(سیاست نیوز) سکریٹری حکومت ہند برائے مالیہ مسٹر اجئے نارائن جھا ائی ا ے ایس اپنے دوروزہ تلنگانہ دورے کے موقع پر آج حیدرآباد میںتلنگانہ اقلیتی رہائشی تعلیمی ادارہ جاتی سوسائٹی( ٹی ایم آرای ائی ایس) کے تحت چلائے جانے والے اسکولو ں کا دورہ کیااور طلبہ سے ملاقات کی اس کے علاوہ تعلیمی معیار ‘ طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولتوں‘ کھیل کود اور طلبہ کو فراہم کئے جانے والے کھانے کے متعلق بھی معلومات حاصل کی۔مسٹر جھا نے ٹی ایم آرای ائی ایس سعید آباد بوائز ون اسکول کے طلبہ سے راست بات کرتے ہوئے اسکول کے متعلق جانکاری حاصل کی اور یہ بھی دریافت کیا کہ اسکول میں زیر تعلیم طلبہ یہاں کے ماحول سے کیسا محسوس کررہے ہیں جس پر طلبہ نے مثبت ردعمل پیش آیا۔ ٹی ایم آرای ائی ایس ملک پیٹ اسکول کے انگریزی بول چال سے بھی مسٹر اجئے نارائن جھا کافی متاثر ہوئے ۔ انہو ںنے اسکول کی پوری عمارت کا جائزہ لیا اور اسکول کے دورے کے موقع پر جب طلبہ نے انہیںرہائشی ضرورتوں کے لئے برقی او رآبرسانی کی سربراہی کے متعلق تمثیلی مظاہرہ پیش کیا تو وہ طلبہ کو شاباشی دئے بغیر نہیںرہ سکے۔بعدازاں مسٹر اجئے نارائن جھانے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اقامتی اسکولس کی کافی ستائش کی ۔ مسٹر جھا نے کہاکہ اسکول کے تعلیمی معیار کی ستائش کیا اور مسرت کا اظہار کیا کہ اس طرح کا تعلیمی ماحول ان طلبہ کو پیش کیاجارہا ہے جو تعلیمی اور معاشی طور پر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھتے ہیں۔مسٹر جھا نے کہاکہ عام طور پر اقامتی اسکولس میں اس طرح کی صفائی برقرار نہیں رکھی جاتی مگر ٹی ایم آرای ائی ایس اسکولس کے باورچی خانہ میں صفائی کے نظام کو دیکھ کر کافی مسرت ہوئی ہے ۔ انہو ںنے کہاکہ حکومت ہند نے بھی تیرہ عمارتوں کے لئے فنڈز کی اجرائی کو منظوری دی ہے اور مستقبل میںاس میںاضافہ بھی متوقع ہے۔ اس موقع پر مسٹر رارم کرشنا اسٹیٹ فینانس سکریٹری‘ مسٹر دانا کشور پرنسپل سکریٹری میناریٹی ویلفیر‘ مسٹر بی شفیع اللہ سکریٹری ٹی ایم آر ای ائی ایس بھی اس موقع پر موجود تھے۔